نواز شریف طبی معائنے کیلئے جاتی امرا سے میڈیکل سٹی پہنچ گئے

ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں میڈیکل پینل ان کا طبی معائنہ کرے گا، ذرائع
شائع 09 نومبر 2023 01:16pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنے طبی معائنے کے لئے شریف میڈیکل سٹی پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ پنی رہائشگاہ جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ مریم نواز اسپتال پہنچی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف میڈیکل سٹی میں معمول کا طبی معائنہ کروائیں گے، ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں میڈیکل پینل ان کا طبی معائنہ کرے گا۔

PMLN

Nawaz Sharif

lahore