Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

ن لیگ کی منشور کمیٹی میں توسیع، مزید 10 ارکان شامل

نئے اراکین میں طارق فاطمی، اویس لغاری اور خواجہ سلمان رفیق بھی شامل
شائع 09 نومبر 2023 02:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی میں توسیع کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کمیٹی کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 34 رکنی کمیٹی میں مزید 10 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اراکین میں طارق فاطمی، اویس لغاری، سلمان رفیق سمیت ملک علی احمد اور رانا عاطف روف بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مذکر اعجاز، شیخ فیاض، عبد الرحمن کانجو، چوہدری نورالحسن تنویر اور عدنان فرید کو منشور کمیٹی کا حصہ بنا دیا ہے۔

10 ارکان شامل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کی تعداد 44 ہوگئی جس کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی ہیں۔

PMLN

manifesto committee