Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

میاں صاحب سیدھے 4 دن کیلئے جیل جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا، خورشید شاہ

الیکشن کا ماحول ہے اوراس دوران پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، عاجز دھامرا
شائع 10 نومبر 2023 11:50am
رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ۔ فوٹو — فائل
رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ۔ فوٹو — فائل

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں زور زبردستی کی گئی تو ملک کا نقصان ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا، اگر میاں صاحب سیدھے 4 دن کے لئے جیل چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا۔

غزہ میں جنگ پر حکومتی کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو فلسطین کے مسئلے پر آواز بلند کرنی چاہئے۔

دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی سندھ عاجز دھامرا نے کہا کہ اتحاد کے بغیر پی پی سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، پارٹیوں کا اتحاد دلیل ہے، پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے، بلاول بھٹو نے بار بار الیکشن کی تاریخ پر زور دیا۔

عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا اس بار یوم تاسیس کوئٹہ میں ہوگا، یہ دن ہر پارٹی کے لیے اہم ہوتا ہے، پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی اور بھٹو ایسی جماعت وجود میں لے آئے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کا ماحول ہے اور اس دوران پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، البتہ پی پی میں شمولیت کا سلسلہ مخالفین کو منہ توڑ جواب ہے۔

lahore

khursheed shah

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div