Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پنجاب پولیس میں ایس پیز کے بعد 27 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

نازیہ باقر ڈی ایس پی انسپکشن پٹرولنگ لاہور، منتظر مہدی ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات
شائع 12 نومبر 2023 11:01pm

پنجاب پولیس میں ایس پیز کے بعد 27 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کردیے گئے۔

نازیہ باقر کو ڈی ایس پی انسپکشن پٹرولنگ پولیس لاہور جبکہ منتظر مہدی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات کر دیا گیا۔

بابر علی ڈی ایس پی پریزن سکیواڈ لاہور، عظمت علی ڈی ایس پی بٹالین سیون لاہور جبکہ محمد سرور اعوان ڈی ایس پی ڈولفن اسکواڈ سٹی لاہور اور ریاض شاہد ڈی ایس پی انٹرنیشنل کارپوریشن سنیٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کردیے گئے۔

ثناءاللہ ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ جبکہ اشرف تبسم ڈی ایس پی صدر وہاڑی تعینات ہوگئے۔ عطاالرحمان کو ڈی ایس پی فیکٹری ائریا فیصل آباد اور یونس علی کو ڈی ایس پی سٹی بہاولپور مقرر کردیا گیا۔

زاہد علی ڈی ایس پی چونیاں قصور ، نصراللہ خان ڈی ایس پی سی آئی اے خانیوال، ساجد حسین ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ، محمد عامر خان ڈی ایس پی یزمان بہاولپور اور عامر شاہین ڈی ایس پی پنڈدان خان تعینات کردیے گئے۔

عمران رشید ڈی ایس پی دجل راجن پورہ، عارف محمود ڈی ایس پی پیپلز کالونی گوجرانوالہ، طفیل اقبال ڈی ایس پی ٹریفک افسر قصور، فضل احمد ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ اور محمد سلیم ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ بہاولنگر تعینات ہوگئے۔

عامر حسین ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری گوجرانوالہ، ظفر اقبال ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجن پور، لال محمد کھوکھر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسپیشل برانچ مظفر گڑھ اور ظفر جاوید ملک ڈی ایس پی سیف سٹیز لاہور تعینات کردیے گئے۔

جام محمد محسن ڈی ایس پی لیگل بہاولپور، محمد ناصر غوری ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لودھراں اور نصراللہ خان ڈی ایس پی آر آئی بی ڈی جی خان تعینات ہوگئے۔

Punjab police

Election Commission of Pakistan (ECP)

Transfer posting

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div