Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کے 9 وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے

کابینہ میں شامل نگراں وزیر فیروز جمال شاہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہ اٹھا سکے
شائع 13 نومبر 2023 11:29pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبر پختونخوا کے نگراں وزراء کو محکمے تقویض کردیے گئے۔ نئی کابینہ 10 اراکین پر مشتمل ہے تاہم نو وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔

سید مسود شاہ کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کو جیل خانہ جات اور ریلیف کا قلمدان دیا گیا ہے۔

محمد رسول بنگش فنانس ، ریونیو اور ایکسائز، آصف رفیق کو کلائمیٹ چینج، زراعت، جنگلات اور محکمہ خوراک کی وزارت دی گئی۔

اسی طرح نجیب اللہ کو سائنس و ٹیکنالوجی، قاسم جان کو محکمہ تعلیم کا قلمدان سونپا گیا، عامر عبداللہ کو محکمہ ٹرائبل افیئرز اور انڈسٹریز تقویض کیے گئے۔

لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارت عامر ندیم کے حوالے جبکہ احمد جان کو ایریگیشن اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی وزارت دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ارشد حسین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، پی ٹی آئی کا یو ٹرن

القادر ٹرسٹ کیس: نیب ٹیم نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیشی کارروائی مکمل کرلی

ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے، نگراں وزیراعظم

کابینہ میں شامل نگراں وزیر فیروز جمال شاہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہ اٹھاسکے۔ ذرائع کے مطابق ملک واپس آنے پر فیروز جمال شاہ سے حلف لیا جائیگا۔

KPK caretaker government

Azam Khan's Demise

Caretaker CM KPK Arshad Hussain Shah