Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے، نگراں وزیراعظم

ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت
شائع 13 نومبر 2023 10:09pm

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ محصولات کی وصولی ملکی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے، اسمگلنگ کے کنٹرول کیلئے کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے۔

اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نگراں وزیراعظم کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے بریفینگ دی گئی جبکہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کے کنٹرول کے لیے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تندہی سے کام کرنا ہوگا۔

نگراں وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے جس میں تمام متعلقہ اداروں کی تجاویز بھی شامل کی جائیں۔

مزید پڑھیں

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے ٹیکس اقدامات پر آئی ایم ایف کو پلان پیش کر دیا

’پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ریاست فلسطین کے قیام کا حامی ہے‘، عرب واسلامی ممالک کے اجلاس میں نگراں وزیراعظم کا خطاب

آئی ایس آئی سربراہ کی ملازمت میں توسیع- پالیسی میں ’تسلسل‘ ضروری ہے: نگراں وزیراعظم

اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر،، مشیراحد چیمہ،چیئرمین ایف بی آر،وفاقی سیکرٹری خزانہ اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اسلام آباد

FBR

Caretaker prime minister

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

PM KAKAR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div