Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

کونسا نمک صحت کیلئے کم نقصاندہ ہے، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے کونسا نمک بہترین ہے؟
شائع 14 نومبر 2023 11:18pm

ویسے تو نمک کو صحت سے جڑے مسائل کی جڑ کہا جاتا ہے، لیکن اس کی کچھ اقسام ایسی بھی ہیں جو فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

ایسا نمک جو اضافی معدنیات اور کم پروسیس شدہ نوعیت کا ہو صحت کیلئے مفید قرار دیا جاتا ہے۔

جسم میں الیکٹرولائٹس اور سیالوں کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے نمک کی ضرورت ہوتی ہے، یہ سیال اور الیکٹرولائٹس خلیوں تک غذائی اجزاء لے جاتے ہیں۔

نمک ایسڈ بیس بیلنس کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم کے بلڈ پریشر کو برقرار رکھتے ہوئے اعصابی تحریکوں کی منتقلی میں مدد کرتا ہے۔

نمک کئی اقسام کے ہوتے ہیں، جن میں معروف ترین ہمالایائی گلابی نمک، سمندری نمک، پوٹاشیم سالٹ اور ٹیبل سالٹ شامل ہیں۔ لیکن ان میں سے صحت کیلئے بہتر کونسا ہے؟ آیئے جانتے ہیں۔

ہمالیائی گلابی نمک

یہ نمک گلابی رنگ کا ہوتا ہے اور اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور کیلشیم جیسے معدنیات کی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ معدنیات مجموعی طور پر غذائی اجزاء کی مقدار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں اس نمک کو صرف گلابی نمک کہا جاتا ہے۔

سمندری نمک

سمندری نمک جیسے سیلٹک یا فرینچ فلیور ڈی سیل کہا جاتا ہے، سمندری پانی کے بخارات کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس میں سمندری ماخذ سے ٹریس معدنیات شامل ہوتی ہیں۔

یہ نمک مختلف ذائقوں کی پروفائل پیش کر سکتے ہیں، لیکن ہمالیائی نمک کی طرح عام غذائی مقدار میں استعمال کرنے پر صحت کے لیے خاطر خواہ فوائد فراہم نہیں کرتے۔ سمندری نمک میں موجود معدنی مواد صحت پر اثرات کے لحاظ سے نہ ہونے کے برابر سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

نمک کھانوں کے علاوہ آپ کے بالوں کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے

کھانے میں نمک تیز ہوجائے تو کیسے کم کریں

نمک کا زیادہ استعمال آپ کو ان 4 بڑی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے

پوٹاشیم سالٹ

پوٹاشیم سالٹ نمک کا ایک متبادل ہیں، جس میں معیاری ٹیبل سالٹ سے 70 فیصد تک کم سوڈیم ہوتا ہے۔ سوڈیم پر پوٹاشیم کے مخالف اثرات کی وجہ سے یہ بلڈ پریشر کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

غذائی سوڈیم میں معمولی کمی بلڈ پریشر کو بہتر بنا سکتی ہے، جو ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے کم سوڈیم کے اختیارات کے انتخاب کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

کھانے کا نمک (ٹیبل سالٹ)

ٹیبل سالٹ گھریلو نمک کی اہم قسم ہے، جو سمندری پانی یا نمک کی جھیلوں سے شمسی بخارات کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔

یہ نمک نجاست کو ختم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر تطہیر سے گزرتا ہے اور بہاؤ کو بڑھانے کے لیے اس میں اینٹی کیکنگ ایجنٹس شامل کیے جاتے ہیں۔

ٹیبل سالٹ کی ایک مروجہ شکل ”آئوڈائزڈ نمک“ ہے، جو آئیوڈین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس بات پر غور کرنا ضروری ہے کہ تمام نمکیات میں وزن کے لحاظ سے تقریباً ایک ہی مقدار میں سوڈیم ہوتا ہے۔

Types of salt

Himalayan Pink Salt

Iodized Salt

Table Salt

Potassium Salt

Sea Salt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div