عمران خان کا سائفر کیس ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 اکتوبر کو مقدمہ خارج کرنے کی درخواست خارج کردی تھی۔
شائع 16 نومبر 2023 06:55pm

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں سائفر کیس کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 اکتوبر کو مقدمہ خارج کرنے کی درخواست خارج کردی تھی۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

cypher case Imran Khan