Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی جنوبی افریقا کو شکست، اتوار کو بھارت سے فائنل معرکہ ہوگا

کینگروز کے سامنے پروٹیز سنبھل نہ سکے، 212 رنز پر ڈھیر
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 10:19pm
فوٹو ــ ٹوئٹر/ cricbuzz
فوٹو ــ ٹوئٹر/ cricbuzz

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ ہوگا۔ کینگروز نے سب سے زیادہ 8 ویں بار کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا۔

5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا 213 رنز کا ہدف 48 ویں اوورز میں 16 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کینگروز کے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انھیں 62 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پروٹیز کی ٹیم ایک بار پھر ”چوکر“ ثابت ہوئی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے اور جیتنے کے اپنے خواب کو عملی جامہ نہ پہنا سکی۔

آسٹریلوی اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے 213 رنز ہدف کے تعاقب میں ٹیم کو 60 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

62 رنز بنانے والے ٹریوس ہیڈ جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ڈٹے رہے جبکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں۔

ڈیوڈ وارنر 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، مچل مارش صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے، اسٹیو اسمتھ 30، مارنس لبوشین 18 اور جوش انگلس 28 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افغانستان کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے میکسویل ایک رن ہی بنا سکے۔

جیت میں آسٹریلوی ٹیل اینڈرز کا کردار

ٹریوس ہیڈ کی شاندار بلے بازی کے بعد ٹیل اینڈرز نے آسٹریلوی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ہدف کے تعاقب میں 193 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں، اس کے بعد کمنز نے 29 گیندوں پر 14 اور مچل اسٹارک نے 38 گیندوں پر 19 قیمتی رنز بنا کر ٹیم کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلوائی۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما نےآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کی ٹیم حریف کو بڑا ہدف نہ دے سکی۔ پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلوی بولرز جنوبی افریقا کے بلے بازوں پر حاوی رہے۔ ایک وقت تھا جب میں 24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ تاہم اس وقت ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کا اسکور 212 رنز تک پہنچایا۔ ڈیوڈ ملر کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

ملر کے علاوہ جنوبی افریقا کے ہینرچ کلاس47 اور جیرالڈ کوئٹزے 19رنزبنا کر نمایاں رہے جبکہ ایڈن مارکرم 10 ، وین ڈرڈاؤسن 6 ، مہاراج 4 اور کوئنٹن ڈی کوک 3 رنز بناسکے۔

یاد رہے کہ میچ بارش کے باعث کچھ دیر کیلئے روکا بھی گیا تھا۔ تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سیمی فائنل میں برسات کے سبب میچ متاثر ہونے کی صورت میں جمعہ کا دن ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا۔

babar azam

PCB

ODI World Cup

South Africa vs Australlia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div