Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواست غیر مؤثر ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمودجہانگیری نے فیصلہ جاری کیا
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 01:06pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست غیر مؤثر ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 نومبر کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیر موثر قرار دی تھی جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست غیرمؤثر ہونے کا تحریری فیصلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمودجہانگیری نے جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد درخواست غیر مؤثر ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، 10اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی، وہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری متعلقہ عدالت میں دائر کرسکتے ہیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سےعدم حاضری دانستہ نہیں تھی، نیب نے گرفتاری ڈال دی تو پھر ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر ہوجاتی ہے، عدالت درخواست میں گرفتاری کی قانونی حیثیت کاجائزہ نہیں لے سکتی۔

imran khan

Islamabad High Court

pti chairman

AL QADIR TRUST

190 million pounds scandal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div