Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

آزاد کشمیر کابینہ میں 6 ماہ کے دوران تیسری بار توسیع

آزاد کشمیر کابینہ کے وزراء کی تعداد 31 تک جاپہنچی
شائع 21 نومبر 2023 04:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے اپنی کابینہ میں توسیع کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، جس کے بعد آزاد کشمیر کابینہ کے وزراء کی تعداد 31 تک جاپہنچی۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 14 ذیلی آرٹیکل 1 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی کابینہ میں چھ ماہ کے دوران تیسری مرتبہ توسیع کردی ہے۔

آزاد کشمیر کابینہ میں پی ٹی آئی سے بغاوت کرنے والی دو خواتین ممبران اسمبلی کوثر تقدیس گیلانی اور امتیاز نسیم کو وزیر مقرر کردیا گیا ہے، جس کے بعد میں پی ٹی آئی منحرف گروپ، پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل مخلوط حکومت کے وزراء کی مجموعی تعداد 29 سے بڑھ کر 31 ہوگئی ہے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خواتین وزراء سے حلف لیں گے۔

PM Azad Kashmir

azad jammu and kashmir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div