Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

لاہور قلندرز نے زمبابوے کرکٹ کے ڈومیسٹک ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا بیڑا اٹھالیا

5 فاسٹ بولرز زمبابوے کی ڈومیسٹک کرکٹ میں 5 ٹیموں کی نمائندگی کریں گے
شائع 21 نومبر 2023 07:14pm

لاہور قلندرز نے زمبابوے کرکٹ کے ڈومیسٹک ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا بیڑا اٹھا لیا جبکہ لاہور قلندرز کے 5 فاسٹ بولرز زمبابوے کی ڈومیسٹک کرکٹ میں 5 ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 5 نوجوان فاسٹ بولرز زمبابوے بھیج رہے ہیں جو زمبابوے کے ڈومیسٹک ڈھانچے کی 5 ٹیموں میں ان ایکشن دکھائی دیں گے، ان بولرز کو زمبابوے بھیجنے کا مقصد ان کے بیٹرز کو 140 پلس اسپیڈ کی بولنگ کھیلانا ہے تاکہ وہ انٹرنیشنل سطح پر مقابلہ کر سکیں۔

عاطف رانا نے کہا کہ زمبابوے پلئیرز کی ڈویلپمنٹ کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر بھی جلد بنائیں گے

Lahore Qalandars

contract

zimbabwe cricket

Domestic structures

atif rana

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div