Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شاہد خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

سابق صوبائی وزیر نے 2 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی کو واپس کردیے
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2023 08:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نوشہرہ سے سابق نگراں صوبائی وزیر شاہد خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی ایک اور مضبوط وکٹ گرگئی، ضلع نوشہرہ سے سابق نگراں صوبائی وزیر اور اے این پی کے مرکزی رہنما شاہد خٹک پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہوگئے۔

شاہد خٹک نے استعفی پارٹی کے اندر اختلافات کی بنیاد پر دیا جبکہ انہوں نے 2 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی کو واپس کردیے۔

سابق نگراں صوبائی وزیر شاہد خٹک نے آج نیوز کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے پر بتایا کہ پارٹی سے اختلاف کی بنیاد پر مستعفی ہوا ہوں، اے این پی میں 14 سال خدمت کی لیکن ان کو میری خدمت راس نہیں آئی۔

شاہد خٹک نے مزید کہا کہ پرویز خٹک کے مقابلے میں ہر انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کیا، اے این پی نے ان کو پرویز خٹک اور ان کے بیٹے کے مقابلے میں 2 صوبائی اسمبلی کی ٹکٹس دیے تھے جو انہوں نے استعفیٰ کے ساتھ واپس کر دیے۔

شاہد خٹک نے دوسری پارٹی میں جانے کے سوال پر بتایا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ آنے والے الیکشن میں آزاد حثیت سے یا کسی پارٹی کے پلیٹ فارم حصہ لیں۔

یاد رہے کہ پشاور سے پہلے ہی 2 مظبوط امیدوار جے یو آئی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر گئے ہیں۔

Nowshera

ANP

Shahid Khattak

awami national party

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div