Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر: جمرود لالاکنڈاو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکارشہید

فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس
شائع 23 نومبر 2023 10:14am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

جمرود لالا کنڈاو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیام جب کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

خیبر ایجنسی کے شہر جمرود میں واقع لالا کنڈاو چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ پہنچ گئی، تاہم اس سے قبل پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

 شہید پولیس اہلکار مجیب کی یادگار تصویر
شہید پولیس اہلکار مجیب کی یادگار تصویر

حکام کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت مجیب کے نام سے ہوئی ہے۔ جب کہ پولیس نے علاقے کے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

kp police

KPK Police