Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

چور کو چوری کے دوران میٹھی نیند سونا مہنگا پڑگیا

آواز سننے پر گھر کی مالکن نے فوری پولیس کو اطلاع دی
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 01:42pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ٹیچر کا لیکچر سننے کے دوران نیند کی کیفیت طاری ہونا عام سی بات ہے، لیکن کبھی کبھار یہ نیند آپ کو مشکل سے بھی دوچار کرسکتی ہے۔

اچانک نیند نے ایک چور کو بھی اچھی خاصی مشکل میں ڈال دیا۔

چین میں پیش آنےوالے اس انوکھے واقعے میں چور گھرمیں گھسنے کے بعد میٹھی نیند سوگیا تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یانگ چوری کی غرض سے رات کے پہر گھر میں داخل ہوا تو اندر موجود افراد کی آوازیں سن کر اس پر خوف طاری ہوگیا۔ اس نے اپنے ہوش و حواس پر قابو رکھتے ہوئے گھر والوں کے سونے کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ۔

مزید پڑھیں:

پراسرار الاسکا ٹرائی اینگل، جہاں جانے والے 20 ہزار افراد آج تک واپس نہ لوٹے

اندھیری رات میں گنگنانے کی پُراسرار آوازوں سے شہری پریشان

وقت کاٹنے کیلئے اس نے دوسرے کمرے میں چھپ کرسگریٹ کےکش لگانے شروع کیے لیکن اسی اثناء میں اسے گہری نیند نے آلیا۔

گھر کی مالکن تانگ نے بتایا کہ انہیں زور سے خراٹوں کی آوازیں آرہی تھیں لیکن ان آوازوں کو پڑوسیوں کی آواز سمجھ کر نظر انداز کیا۔ جب وہ اپنے بچے کی دودھ کی بوتل صاف کرنے کیلئے اٹھیں تو خراٹوں کی آواز مزید بلند ہوئی، جس نے تانگ کو شک میں مبتلا کردیا۔

گھر میں کسی کیی موجودگی کے یقین پر مالکن نے فوری پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پرپہنچ کر خواب خرگوش کے مزے لوٹتے چور کو دھر لیا.

اس سے قبل ملزم یانگ کو 2022 میں بھی چوری کے جرم میں قید کیا گیا تھا۔ لیکن بعد میں رہا کردیا گیا۔

china

Robbery

lifestyle

sleep

interesting

Thief

China Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div