Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

زرداری کے انٹرویو کے بعد بلاول بھٹو اچانک دبئی روانہ، پروفائل تصویر بھی تبدیل کردی

آصف زرداری بھی دبئی روانہ ہوگئے ہیں، شازیہ مری
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 07:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہوگئے ہیں، اور انہوں نے ایکس پر اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کردی ہے، جب کہ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بھی دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے ہیں، اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر نجی طیارے کے ذریعے دبئی گئے ہیں، اور ان کی ایکس پر تصویر تبدیل کرنے کا وقت وہی ہے جس میں وہ پاکستان سے دبئی روانہ ہوئے۔

 بلاول بھٹو کی جانب سے تبدیل کی گئی پروفائل تصویر
بلاول بھٹو کی جانب سے تبدیل کی گئی پروفائل تصویر

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے بعد سابق صدر آصف زرداری بھی دبئی روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ اپنے فیملی ممبران سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری 2 روز بعد واپس اسلام آباد پہنچیں گے، ان کا دورہ دبئی طے شدہ نہیں تھا۔

دوسری جانب آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین ہیں، انہیں مجھے بتا کر جانےکی ضرورت نہیں، اور آصف زرداری کے انٹرویو کا بلاول کے دبئی روانگی سے کوئی تعلق نہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ آصف زرداری بھی دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور بلاول بھٹو کے والد آصف زرداری نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بلاول سب کو بابے کہہ رہے ہیں، صرف مجھے نہیں کہہ رہے، نئی پود کی سوچ ہے، ہر گھر کی سوچ ہے کہ ”بابا آپ کو کچھ نہیں آتا“۔

سابق صدر نے بلاول بھٹو کو زیر تربیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بلاول ابھی مکمل ٹرین نہیں ہوا، پڑھا لکھا ہے اچھا بولتا ہے، لیکن تجربہ تجربہ ہوتا ہے‘۔ سیاست میں سیکھتے سیکھتے، سیکھتے ہیں ،مجھ سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں.

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا استعفیٰ

سینئر پی پی رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر کا آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد استعفیٰ سامنے آ گیا تھا۔

فرحت اللہ بابر کے دستخط سے ہی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو الیکشن کے لیے ٹکٹ جاری ہونا تھے۔

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div