Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

نگراں وزیرِاعظم سے امام کعبہ کی ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

امام کعبہ نے نسل نو کی اسلامی اقدار کے مطابق تربیت پر زور دیا
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 06:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید نے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیرِ اعظم نے فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید نے ملاقات کی۔

ملاقات میں نگراں وزراء انیق احمد، مدد علی سندھی، وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی، متعلقہ اعلی حکام اور سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سید المالکی بھی شریک تھے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کے مابین تاریخی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، اقدار اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، سعودیہ عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں ترقی کے لیے سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ سعودیہ میں کام کرنے والی پاکستان کی افرادی قوت کی سعودی حکومت کی جانب سے دیکھ بھال مثالی ہے۔

خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد سعودیہ عرب نے حال ہی میں غزہ کی صورتحال پر اسلامی سربراہی کانفرنس کے انعقاد سے دنیا کو مسلم امت کی جانب سے فلسطینیوں کی بلا مشروط حمایت کا واضح پیغام دیا۔

ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم نے غزہ میں جاری نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور بچوں کے قتلِ عام کی بھرپورالفاظ میں مزمت کی۔

نگراں وزیرِ اعظم نے فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے فوری طور پر راہداری کے قیام پر بھی زور دیا۔

امامِ کعبہ نے پاکستانی افرادی قوت کے سعودیہ عرب کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردارکی تعریف کی اور پاکستان اور سعودیہ عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا۔

امام کعبہ نے نسل نو کی اسلامی اقدار کے مطابق تربیت پر زور دیا۔

امام کعبہ نے ان کے دورہ کے دوران پاکستان کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد

Caretaker prime minister

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

Imam Kaaba