Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کیلئے وارننگ جاری کردی

غیرقانونی غیرملکیوں کو رہائش گاہ اور روزگار فراہم نہ کرنے کی ہدایت
شائع 27 نومبر 2023 06:30pm

وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے لیے وارننگ جاری کردی جبکہ غیرقانونی غیرملکیوں کو رہائش گاہ اور روزگار فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق غیرقانونی غیرملکیوں کو روزگار فراہم نہ کریں اور نہ ہی رہائشی اور ملازمت حاصل کرنے میں مدد کریں، ملازمت فراہم کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات وزارت داخلہ کی ہیلپ لائن پرفراہم کریں۔

پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو خبردار کیا گیاکہ پاکستان کی سیاسی وانتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی امیدوارکی مدد کرنا یا فنڈنگ ​​فراہم کرنا غیرقانونی ہے، ایسی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدرکردیا جائے گا۔

دوسری جانب تارکین وطن کی واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تقریباًاڑھائی لاکھ افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں افغان حکومت نے پاکستان سے بے دخل پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے قونصل جنرل کی تصدیق کافیصلہ کیا ہے جو ان کی حیثیت کا تعین کرے گا۔

مزید پڑھیں

غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائی، چینی، بنگالی اور بھارتی بھی ملک بدر

کراچی سے 12 دن میں کتنے غیر قانونی افغان وطن واپس گئے، تعداد سامنے آگئی

پاکستان سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کی حالت زار سے متعلق اقوام متحدہ کے اہلکار کا انکشاف

اسلام آباد

interior ministry

afghan citizen

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div