Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی نجی کالج کی بس پر فائرنگ، دو طالبات زخمی

واقعے کا مقدمہ زخمی طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2023 03:21pm
نجی کالج کی گاڑی جس میں طالبات سوار تھیں۔ گولیاں لگنے کے نشانات واضح ہیں۔ فوٹو:آج نیوز
نجی کالج کی گاڑی جس میں طالبات سوار تھیں۔ گولیاں لگنے کے نشانات واضح ہیں۔ فوٹو:آج نیوز

رائیونڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 طالبات زخمی ہوگئیں۔ واقعے کا مقدمہ زخمی طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں رائیونڈ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے باعث 2 طالبات زخمی ہوگئی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی طالبات کو جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، جہان ان کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق نجی کالج کے بچے پتوکی سے کشمیر ٹرپ پر جارہے تھے، کہ رائیونڈ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی جمع کرلئے گئے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ زخمی طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں درج

دوسری جانب پولیس نے زخمی طالبہ عائشہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے طالبات کو جان سے مانے کی نیت سے فائرنگ کی، نجی کالج کی بس پتوکی سے کشمیر ٹرپ پر جارہی تھی کہ رائیونڈ کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے باعث دو طالبات عائشہ اور نمرہ زخمی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

firing

lahore

firing incident

lahore police