Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

بالوں کو گھنا اور چمکدار بنانے کے لئے چائنہ فلاور کا تیل کتنا مفید؟

ہبسکس کے تیل میں اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن اے اور سی، الفا-ہائیڈروکسی ایسڈ اور امینو ایسڈ موجود ہوتے ہیں
شائع 28 نومبر 2023 05:20pm
تصویر- بی کارمک
تصویر- بی کارمک

اگر آپ ایک شاندار، کثیر المقاصد بالوں کے تیل کی تلاش میں ہیں جو بالوں کو خوبصورت، چمکدار اور اس کی نشوونما کے لئے بہترین ہو تو’ہبسکس ہیئر آئل’ اس کا حل ہے۔

ہبسکس کا پھول (جسے چائنہ روز بھی کہتے ہیں) ٹراپیکل علاقوں میں عام طور پر پایا جاتا ہے اور اسے کئی سالوں سے قدیم طب میں استعمال کیا جاتا ہے۔

خواتین اس کے خوش رنگ ہونے کی وجہ سے اسے بالوں میں بھی پہنتی ہیں۔

تاہم ،اس ٹراپیکل پھول ہبسکس کے پودے کے پتے اور پھول ہبسکس ایسینشیل آئل بنانے میں کام آتے ہیں۔

اس تیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ناریل کے تیل کی طرح ہی مؤثر ہوتا ہے۔

ہبسکس کے تیل میں اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن اے اور سی، الفا-ہائیڈروکسی ایسڈ اور امینو ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔

جو آپ کی جلد اور بالوں کو مثالی گہری کنڈیشننگ مہیا کرتے ہیں ہے۔

ہبسکس کا تیل بالوں کی نشوونما کو بڑھانے، ان کی چمک کو بہتر بنانے اور بالوں کی قبل از وقت سفیدی اور خشکی کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔

ہبسکس آئل کے بالوں کے لئے حیرت انگیز فوائد

بالوں کی نشوونما میں مدد

ہبسکس کا تیل بالوں کی نشوونما کے لئے اہم ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس، امینو ایسڈز اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔

جو کہ بالوں کے فولیکلز کی پرورش کرتے ہیں اور سر میں خون کے بہاؤ، بالوں کی نئی نشوونما اور گردش کو متحرک کرتے ہیں۔

بالوں کے لئے ہبسکس کا تیل قدرتی نشوونما کے سائیکل کو بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے اور باقاعدگی سے استعمال کرنے پر بالوں کے گرنے کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے۔

بالوں کو مضبوط بناتا ہے

روزانہ کی بنیاد پر اس تیل کا استعمال آپ کے بالوں میں مضبوطی پیدا کرتا ہے۔ اس میں وافر مقدار میں وٹامن، معدنیات اور پروٹین کی مقدار بالوں کے شافٹ کو مضبوط بناتی ہے۔

یہ بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں اور ٹوٹے ہوئے سروں کو کم کرتے ہیں۔

جب آپ کے بال مضبوط ہوتے ہیں تو آپ کے بال مختلف اسٹائل اور ماحولیاتی تناؤ کو برداشت کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

لمبے، گھنے اور خوبصورت بالوں کیلئے یہ 5 عادات اپنائیں

وقت سے پہلے سفید ہوتے بالوں کو سیاہ کرنے کے لیے مفید ٹوٹکے

وٹامن بی 3، مضبوط اور خوبصورت بالوں کے لئے بہترین

بہترین کنڈیشنر

بالوں کے لئے ’ہبسکس کا تیل‘ ایک بہترین قدرتی کنڈیشنر کا کام کرتا ہے۔ جو گہری ہائیڈریشن دیتا ہے اور نمی کا توازن برقرار رکھتا ہے۔

اس کی ایمولینٹ خصوصیات بالوں کے کیوٹیکلز کو سیل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جس سے بال نرم ،سلکی ہوجاتے ہیں۔ ہبسکس کا تیل خشک اور فریزی بالوں میں نمی اور چمک کا اضافہ کرتا ہے۔

سر کی جلد کو بہتر کرتا ہے

ہبسکس کے تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی اینفلیمنٹری (سوزش) کی خصوصیات ہونے کی وجہ سے یہ سر میں موجود خشکی کے علاج اور سر کی جلن کو دور کرنے مدد کرتی ہیں۔

Women

lifestyle

tropical region

haircare

Anti Oxidants

Hibiscus Hair oil

Ayurvedic

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div