Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پی سی بی نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو دو درجے ترقی دے دی

پی سی بی نے کیٹیگری بی کرکٹرز کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ کیا تھا
شائع 30 نومبر 2023 12:17pm
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود۔ فوٹو — فائل
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود۔ فوٹو — فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی کردی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دینے کا فیصلہ بورڈ پالیسی کے تحت کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ پالیسی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل وہ کھلاڑی جو اے یا بی کیٹگری سے نیچے ہے، اگر وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کنٹریکٹ بی کیٹگری میں کردیا جائے گا۔

34 سالہ شان مسعود کو 15 نومبر کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، انہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 25-2023 تک کپتانی سونپی گئی ہے۔

شان مسعود کی بطور کپتان پہلی اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل کرکٹ بورڈ نے مینز کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ رات گئے آسٹریلیا روانہ

کپتانی میرے لیے موقع ہے لیکن عہدے عارضی ہوتے ہیں، شان مسعود

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹیگری میں کے معاوضے میں 202 فیصد جب کہ کیٹیگری بی کرکٹرز کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ کیٹیگری سی کے معاوضوں میں 135 فیصد اور کیٹیگری ڈی کے معاوضے میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

PCB

shan masood

Central Contracts

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div