Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمر سے فرق نہیں پڑتا، بزرگ بھی ملک کیلئے نئی سمت کا تعین کرسکتے ہیں، بلاول

سمجھتا ہوں بلوچستان کے عوام کیساتھ سب سے بڑی نا انصافی ہورہی ہے، بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 04:16pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں بلوچستان کے عوام کے ساتھ سب سے بڑی نا انصافی ہورہی ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھتو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کل 56 واں یوم تاسیس منایا، ہمیں صوبے کے عوام کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغام دیا گیا کہ بلوچستان کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں، اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے 3 بار وزیراعظم بننے والا چوتھی بار بن کر ملک کو مسائل سے نکالے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرا یہ اعتراض بالکل نہیں کہ یہ بزرگ بن چکے ہیں، عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بزرگ ہو کر بھی ملک کے لیے نئی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نوجوانوں، بلوچ عوام سے درخواست ہے کہ 8 فروری کو سرپرائز دیں اور نفرت، تقسیم، مسائل نظرانداز اور خون سستا کرنے والی سیاست کو پھر موقع نہ دیں، ملک کی قسمت ان دواشخاص کے حوالےنہ کریں جن کا پرانہ طرز سیاست ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا کہ ہم پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، عوام فیصلہ کرلیتے ہیں تو دنیا میں کوئی بھی راستہ نہیں روک سکتا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں عوام کے لیے فیصلہ کرلیا ہے، 70 سال سے چلنے والے نظام نے کیا شہریوں کو انصاف دلایا؟، اسلام آباد کے بابوؤں کی سوچ اور ذہنیت آج تک وہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلاول نے اپنی شناخت بنالی، اب اسے یوتھ اور آنے والے کل کا لیڈر بنانا ہے، آصف زرداری

مسلم لیگ ن کا عام انتخابات میں کلین سویپ کرنے کا دعویٰ

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں بلوچستان کے عوام کے ساتھ سب سے بڑی نا انصافی ہورہی ہے، سی پیک کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی تھی مگر افسوس ہے آصف زرداری کی سوچ اور ارادے کے مطابق عملدرآمد نہیں ہورہا۔

Bilawal Bhutto

CPEC

بلوچستان

quetta

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div