Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا، کرکٹر نے وجہ بتادی

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پیچھے مڑنے کے کسی بھی ارادے کے بغیر کیا، سابق کرکٹر
شائع 01 دسمبر 2023 03:06pm
عماد وسیم۔ فوٹو — فائل
عماد وسیم۔ فوٹو — فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی وجوہات بتا دی ہیں۔

گزشتہ دنوں عماد وسیم کا تمام فارمیٹس میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان گرین شرٹس کے مداحوں کے لیے حیران کن پیشرفت کے طور پر سامنے آیا تھا۔

سابق کرکٹر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے ذہنی سکون کو ترجیح دینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ذہنی سکون میں نہیں تھا، اگر ذہنی سکون ہوتا تو کبھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پی ایس ایل 9: عماد وسیم اور حسن علی کی ٹیمیں تبدیل ہوگئیں

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ زندگی ہے اور اس میں سب کچھ ممکن ہے، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پیچھے مڑنے کے کسی بھی ارادے کے بغیر کیا ہے۔

34 سالہ آل راؤنڈر نے 66 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 65 حاصل کیں جب کہ انہوں نے ایک بار ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی راج کیا تھا۔

عماد وسیم نے 55 ایک روزہ میچوں میں اپنی بیٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس میں انہوں نے 5نصف سنچریاں اسکور کیں۔

PCB

Pakistan Cricket Team

imad wasim

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div