Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

چیف الیکشن کمشنر سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات پر مشاورت ہوگی
شائع 03 دسمبر 2023 06:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کے سامنے اعتراضات رکھنے پر بات ہوگی، ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں سے متعلق 13 اعتراضات جمع کروائے تھے۔ ایم کیوایم نے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی

جی ڈی اے کو حلقہ بندیوں پر تحفظات، صوبائی الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ

اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

MQM Pakistan

Election Commission Delimitation

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div