Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

جی ڈی اے کو حلقہ بندیوں پر تحفظات، صوبائی الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن کا ریموٹ زرداری مافیا کے پاس ہے، صفدر عباسی کا الزام
شائع 02 دسمبر 2023 06:48pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی شائع حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر کو منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

جی ڈی اے رہنما صفدرعباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ریموٹ زرداری مافیا کے پاس ہے، زرداری لیگ کو دھاندلی سے حکومت میں لانا ہے تو الیکشن کی کیا ضرورت ہے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کی شفافیت مشکوک ہوگئی ہے، سندھ میں حلقہ بندیاں زرداری لیگ کا تیار کردہ دھاندلی پیکیج ہے۔

رہنما جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کرائی تو عوام قبول نہیں کرینگے، الیکشن کمیشن نےلاڑکانہ میں ناجائز، غیرمنطقی ردو بدل کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ معظم عباسی نے 2 بار پی پی کو ان کے سیاسی گڑھ میں شکست دی، پی پی مخالف مضبوط حلقوں کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا جس کا مقصد یہی ہےکہ سندھ میں اپوزیشں کا وجود برقرار نہ رہے۔

جی ڈی اے رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتوں کے اعتراضات درست ہیں، سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر کو فل الفور اپنے منصب سے ہٹایا جائے اور حلقہ بندیوں میں ناجائز تبدیلیوں کو درست کیا جائے۔

GDA

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div