Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

کیا اینگرو کارپوریشن نے پاکستان میں کاروبار بند کردیا؟ اہم اعلامیہ جاری

کمپنی نے اپنے منتخب تھرمل انرجی اثاثوں کو فروخت کرنے کیلئے ممکنہ خریدار کیساتھ اصولی معاہدہ کیا تھا
شائع 04 دسمبر 2023 12:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے کاروبار بند کرنے سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کردیا۔

اینگرو کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ وہ کاروبار کے ذریعے پاکستان اور اس کے عوام کی خوشحالی کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں پر ثابت قدم ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ بیان اینگرو کارپوریشن کی جانب سے اگست میں اپنے تھرمل اثاثے فروخت کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

رواں سال کے اوائل میں اینگرو نے اپنے منتخب تھرمل انرجی اثاثوں کو فروخت کرنے کے لیے ممکنہ خریدار کے ساتھ اصولی معاہدہ کیا تھا۔

اکتوبر میں کمپنی نے مطلع کیا تھا کہ وہ اپنے تھرمل انرجی اثاثوں کے حوالے سے لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ کے ساتھ اسٹریٹجک ایکویٹی پارٹنرشپ قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اینگرو کے تھرمل اثاثوں کے پورٹ فولیو میں اینگرو پاورجن قادرپور لمیٹڈ، اینگرو پاورجن تھر (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔

اینگرو کارپوریشن ملک کے سب سے بڑے کاروباری اداروں میں سے ایک ہے جس کا کاروباری پورٹ فولیو چار شعبوں بشمول خوراک و زراعت، توانائی اور متعلقہ بنیادی ڈھانچہ، پیٹرو کیمیکل اور ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر میں پھیلا ہوا ہے۔

کاروبار

Engro

Engro Corporations

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div