Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

چائے کے ضدی داغوں کو ان ٹوٹکوں سے فوری دور کریں

خواتین کیلئے چائے کے داغ کو دور کرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا
شائع 07 دسمبر 2023 03:50pm
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ

چائے کا شوقین تو ہر کوئی ہی ہوتا ہے لیکن اگر چائے پینے کے دوران چائے کپڑوں پر گِر جائے تو یہ سب ہی کیلئے پریشان کن ہوتا ہے۔

چائے کے داغ کو کپڑے سے ہٹانا خواتین کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا، یہ ضدی داغ کپڑوں کی لُک کو بھی خراب کردیتے ہیں۔

خواتین ذیل میں موجود ٹوٹکوں کی مدد سے با آسانی چائے کے ضدی داغوں کو دور کرسکتی ہیں۔

ٹھنڈے پانی سے دھوئیں

اپنے کپڑوں سے چائے کے ہلکے داغ کو دور کرنے کیلئے سب سے پہلے انہیں فوری طور پر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

چائے چونکہ پانی میں گھل جاتی ہے اس لیے فوری طور پراس کے ہلکے دھبے فوری دور ہوجاتے ہیں۔

لیکوِڈ ڈیٹرجنٹ

اگر چائے کا داغ صرف پانی سے دور نہیں ہو تو اسے کپڑے دھونے والے ڈیٹرجنٹ سے فوری دھوئیں۔

اس کے لیے پہلے کپڑے کو تھوڑی دیر کے لیے ٹھنڈے پانی میں بھگوئیں، داغ دار جگہ پرڈیٹرجنٹ لگائیں اور اسے رگڑیں اور پھر اسے گرم پانی سے دھولیں۔

بیکنگ سوڈا کا استعمال کریں

بیکنگ سوڈا صفائی کیلئے ایک ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ پہلے داغ والی جگہ کو گیلا کریں، اس پر بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور اسے رات بھر چھوڑ دیں۔

پھر اگلے دن صرف اس کو اسکرب کریں اور دھولیں۔

سرکہ استعمال کریں

کپڑوں سے چائے کے داغ کو دور کرنے کے لئے سرکہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سرکہ چونکہ تیزابی ہوتا ہے اورآسانی سے داغ کو دور کرسکتا ہے۔

کپڑے کو ایک بالٹی میں ٹھنڈے پانی اور 1 یا 2 چائے کے چمچ سفید سرکے کے مکسچر میں بھگودیں۔

کچھ دیر بعد کپڑے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

لیموں کا رس

باورچی خانے میں پایا جانے والا لیموں بھی صفائی کیلئے حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔

لیموں میں موجود سائٹرک ایسڈ جو کہ ایک اینٹی بیکٹیریل ہے، لیموں کو صفائی کے مقصد کے لئے مؤثر بناتا ہے۔

اس کیلئے بھی ایک بالٹی میں پانی اور ایک عدد لیموں شامل کریں، پھر اس میں کپڑے کو تھوڑی دیر کیلئے بھگودیں اور اچھی طرح دھولیں۔

Women

lifestyle

kitchen hacks

tips

cleaning hacks

clothes

Tea Stains

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div