Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق میں 5 قراردادیں منظور کرلیں

فلسطینیوں کی مدد سے متعلق قرارداد میں امریکا سمیت 10ممالک غیر حاضر رہے
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2023 01:32pm
تصویر — اقوام متحدہ ویب سائٹ
تصویر — اقوام متحدہ ویب سائٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق میں پانچ قرار دادیں منظور کرلیں ہیں۔

فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات سے متعلق قرار داد 86 ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔ اس کے موقع پر 75 ممالک غیر حاضر رہے اور 12 نے مخالفت کی۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے حق میں قرار داد کو168 ممالک کی حمایت ملی جبکہ امریکا سمیت 10 ممالک غیر حاضر رہے۔

فلسطینیوں علاقوں میں یہودی آباد کاروں کی بستیوں کے خلاف قرارداد 149 ووٹوں سے منظور ہوئی، یواین ریلیف ایجنسی کے فلسطین میں امدادی کاموں سے متعلق قرار داد 165ووٹوں سے منظور کرلی گئی۔

مزید پڑھیں

غزہ سے اسرائیلی فورسز کا انخلا سیکیورٹی خلاء پیدا کرے گا، امریکا

غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے والے اسرائیلی فوجی اندھے ہونے لگے

حماس نے 7 اکتوبر کے حملے میں جنسی تشدد کیا، اسرائیل اور امریکا کے الزامات

فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد کو163ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ سات اکتوبر کی طرح حماس جیسا حملہ پھر نہ ہو، اسرائیل کے پہلے دورے میں غزہ میں انسانی امداد پر زور دیا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل نے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے اضافی اقدامات کیے ہیں، اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے، غزہ میں ایندھن کی فراہمی میں اضافہ خوش آئند ہے۔

اس کے علاوہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ فائرکیے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعے کی صبح عراقی دارالحکومت کےگرین زون کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ گورنمنٹ اور سفارتی عمارتوں کے مضافات میں گرے ہیں۔

United Nations

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div