لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

ملزم نے ایک شہری کےبیٹے اور بھتیجے کو اٹلی بھجوایا اور دونوں لاپتہ ہیں
شائع 10 دسمبر 2023 03:41pm
زیر حراست ملزم فیض اللہ۔ فوٹو:آج نیوز
زیر حراست ملزم فیض اللہ۔ فوٹو:آج نیوز

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت فیض اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم فیض اللہ کوعمرکوٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے ایک شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بھجوانے کا وعدہ کیا اور ان سے لاکھوں روپے کی رقم ہتھیا لی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو کشتی میں سوار کیا تھا، لیکن شہری کا بیٹا اور بھتیجا لیبیا پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہوگئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کیخلاف تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے۔