Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

شیر افضل مروت نےکوہاٹ ورکرز کنونشن میں بھی پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگوا دیے

مقدمے، مار پیٹ اور چھاپے وغیرہ ان چیزوں کا تو اب ہمیں مزہ آرہا ہے، شیر افضل مروت
شائع 10 دسمبر 2023 07:48pm

کوہاٹ میں جہاں اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان سجایا، وہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی ورکرز کنونشن کی صورت میں ایک پاور شو کیا۔

پی ٹی آئی کا یہ کنونشن جنانا ملز گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں سینئیر نائب صدر شیر افضل مروت نے باجوڑ کی طرح عوام سے ”عمران خان زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد“ کے نعرے بھی لگوائے۔

جنانا ملز گراؤنڈ وہی مقام ہے جس کے حوالے سے قبل ازیں پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی جگہ پر پانی چھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ روز کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کو ورکرز کنونشن کے انعقاد کے لئے اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم ایڈوکیٹ کے نام جاری مراسلہ میں کہا کہ تحریک انصاف کے درخواست گزار نے درخواست میں شرکاء کی تعداد، وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا اور ایس او پیز پر عمل کرنے کا بیان حلفی بھی درخواست کے ساتھ جمع نہیں کروایا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلعی پولیس افسر نے بھی تحریک انصاف کی درخواست کو نامکمل قرار دیا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے این او سی کے حصول کیلئے درکار کوائف مکمل نہیں کئے۔

اس کے باوجود پی ٹی آئی نے جنانا ملز گراؤنڈ میں کنونشن کیا، جس سے شیر افضل مروت نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ہر پختون عمران خان ہے! یہ مقدمے، مار پیٹ اور چھاپے وغیرہ، ان چیزوں کا تو اب ہمیں مزہ آرہا ہے۔ واللہ یہ پرچے اور دھمکیاں پختونوں کا راستہ نہیں روک سکتے‘۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ’ابھی ہنگو، اورکزئی، ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں، سوات، ہزارہ اور پنجاب میں کنونشن کرنے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یاد رکھیں! یہ لوگ پھر پرچے کریں گے، دھمکیاں دیں گے، لیکن میں سر پر کفن باندھ کر نکلا ہوں اور خان کے ساتھ آخری سانس تک کھڑا رہوں گا، ان شاءاللہ!‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ورکرز کنونشن میں شامل افراد کی تعداد دیکھی جاسکتی ہے۔

KOHAT

Sher Afzal Marwat

Pti Workers Convention

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div