Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

مری میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں اضافہ

لواری ٹنل کے اطراف برفباری سے سے وادی کا حسن نکھر گیا
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 02:38pm
مری میں سال کی پہلی برف باری جاری ہے. تصویر —  آج نیوز
مری میں سال کی پہلی برف باری جاری ہے. تصویر — آج نیوز
لواری ٹنل، تصویر —  آج نیوز
لواری ٹنل، تصویر — آج نیوز

مری میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

دیربالا میں لواری ٹنل کے اطراف میں ہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

لواری ٹنل سڑک پر ٹریفک کی روانی جاری ہے جبکہ برفباری سے وادی کی حُسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابردالود رہنے کا امکان ہے۔

نوشہرہ، مردان، صوابی، پشاور، ڈی آئی خان اور بنوں کے اضلاع میں صبح اور شام دھند پڑنے کا امکان ہے۔

کالام میں پارہ نقظہ انجماد سے گر گیا جس کا درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 لواری ٹنل، تصویر —  آج نیوز
لواری ٹنل، تصویر — آج نیوز

پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 91 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دیر منفی 3، چترال منفی 1، پاراچنار صفر، مالم جبہ 1 اور تخت بھائی میں 2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

خیبر پختونخوا

snowfall

Winter Season