Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

نادرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید کردی

نادرا نے ایسا کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی کسی کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں، ترجمان
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 09:10pm

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید کردی، ترجمان کے مطابق شناختی کارڈ سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے پر نادرا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نادرا نے ایسا کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی کسی کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا ایک مکمل قانونی پروسیجر ہوتا ہے، ابھی تک نہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی ہے نہ وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شناختی کارڈ سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریزکیا جائے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیے۔

حکام کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی پولیس کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا بلیک آؤٹ کے دوران پی ٹی آئی کا ورچوئل جلسہ کتنا کامیاب رہا؟

پولیس کا کہنا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ شامل ہیں جن کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے زریعے حاصل ہونے والی تمام سہولیات سے محروم رہیں گے۔

pti leaders

9 May

CNIC Block

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div