Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز بند

روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، موٹرویز پولیس
شائع 21 دسمبر 2023 09:28am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز بند کردی گئی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار، موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ اور موٹروے ایم فور شیر شاہ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

موٹروے پولیس ترجمان نے کہا کہ موٹر وے ایم فائیو شیرشاہ سے ظاہر پیرتک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے، اسی لیے موٹرویز کو عوام کی حفاظت کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز آگے، پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

fog

motorway police

Punjab fog

Motorways Closed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div