Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

ونڈوز 10 کیلئے مائیکروسافٹ سپورٹ ختم کرنے کی تیاری، 24 کروڑ کمپیوٹر ناکارہ ہونگے

ان ناکارہ کمپیوٹر سے نکلنے والے الیکٹرانک کچرے کا وزن 480 ملین کلوگرام ہوگا، تحقیق
شائع 22 دسمبر 2023 12:54pm
تصویر: انڈین ایکسپریس
تصویر: انڈین ایکسپریس

مائیکروسافٹ کارپوریشن کے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم کرنے کا ایک منصوبہ بنا گیا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 24 کروڑ کمپیوٹر کو ضائع کیا جائے گا۔

ان 24 کروڑ کمپیوٹر سے نکلنے والے الیکٹرانک کچرے کا وزن ایک اندازے کے مطابق 480 ملین کلوگرام ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے ’کینلیس ریسرچ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اگرچہ او ایس سپورٹ کے خاتمے کے بعد بہت سے کمپیوٹر سالوں تک فعال رہ سکتے ہیں۔

کینلیس کی ریسرچ میں یہ تنبیح بھی دی گئی کہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے بغیر ان آلات کی مانگ کم ہوسکتی ہے۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 ڈیوائسز کے لئے اکتوبر 2028 تک غیر اعلانیہ سالانہ قیمت پر سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

مائیکروسافٹ اکتوبر 2025 تک ونڈوز 10 کے لئے سپورٹ بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ او ایس کی اگلی نسل جس سے کمپیوٹر میں جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی لانے کی توقع ہے ممکنہ طور پر سست کمپیوٹر مارکیٹ کو فروغ دے سکتی ہے۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 سے مطابقت نہ رکھنے والے آلات کو ٹھکانے لگانے کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

ونڈوز 11 چلانے کیلئے زیادہ بہتر قسم کا ہارڈ ویئر درکار ہے اور اس وقت بڑی تعداد میں کمپیوٹرز ایسے ہیں جو ونڈوز 11 چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ لہذٰا مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی سپورٹ ختم کرنے کا سنگین اثر ہوگا۔

TECHNOLOGY

lifestyle

Research report

Windows 10

Computers

windows 11

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div