Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

کرسمس پرآرڈر کیا گیا کھانا خوشی کے بجائے ’دوائی‘ دے گیا

1871 میں تعمیر کیا گیا لیوپولڈ کیفے ان مقامات میں سے ایک ہے جہاں 2008 کے ممبئی حملوں کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔
شائع 25 دسمبر 2023 02:05pm

ممبئی کے رہائشی ایک شخص کے لیے کرسمس کے موقع پرمنگوایا جانے والا کھانا خوشی کے بجائے افسردگی کا باعث بن گیا۔

فوٹوگرافر اجوال پوری نے مشہور لیوپولڈ کیفے سے آن لائن آرڈر کیا تھا۔ تاہم اس وقت انہیں دھچکا پہنچااوئسٹر سوس میں چکن میں بوٹیوں کے ساتھ ساتھ نہ جانے کون سا مرض دور کرنے کی گولی بھی نکل آئی۔

انہوں نے 24 دسمبر کو کولابا کے مشہور کیفے سے منگوائے گئے کھانے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔

اجوال پوری نے لکھا کہ، ’میرے ممبئی کرسمس سرپرائز نے لیوپولڈ کولابا سویگی سے کھانا منگوایا تھا اور میرے کھانے میں یہ آدھی پکی ہوئی دوا شامل تھی۔‘

جیسے ہی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر توجہ حاصل کی ، کھانا بھیجنے والوں نے ردعمل میں کہا کہ انہیں اجوال کا براہ راست پیغام مل چکا ہے اور جلد ملاقات کریں گے۔

صارفیبن نے تبصروں میں کہا کہ، ’لیوپولڈ کے کھانے کا معیار وقت کے ساتھ خراب ہو رہا ہے. لیکن کرسمس کا کھانا بھیجنے کا یہ کیا طریقہ ہے۔‘

ایک صارف نے تبصرہ کیا، انہوں نے ایک دوا بھیجی کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ آپ کا پیٹ خراب ہو۔’

ایک صارف نے صورتحال سے لطف اندوز ہونے والے ایک اور صارف نے لکھاکہ، یہ فلیکسن ٹیبلٹ ہے جو سویگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی درد کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔’

وآضح رہے کہ 1871 میں تعمیر کیا گیا لیوپولڈ کیفے ان مقامات میں سے ایک تھا جہاں 2008 کے ممبئی حملوں کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔

Christmas

دسترخوان

mumbai

Medicine in food

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div