Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان

حیرانگی ہے کہ بھارتی حکومت ٹینس میں بھی سیاست کر رہی ہے، سلیم سیف اللہ
شائع 26 دسمبر 2023 05:11pm

بھارت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم کا اعلان ہوگیا جبکہ اعصام الحق پلینگ کیپٹن ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی ڈیوس کپ گروپ ون ٹاٸی میں پاکستان کی نماٸندگی اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ کریں گے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا، آٸی ٹی ایف کے سامنے بھارت کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کہا کہ ہماری کوششوں کی وجہ سے پاکستان نےڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی، حیرانگی ہے کہ بھارتی حکومت ٹینس میں بھی سیاست کر رہی ہے، سیاست اپنی جگہ لیکن کھیلوں میں ایسا نہیں ہونا چاہیئے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی دوبارہ شروع ہونی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے اپنے ممبران کی فہرست بھجوائی ہے، بھارتی ٹیم کے ویزوں کے بارے میں بھی کوئی ایشو نہیں ہوگا، حکومت وقت کو بھی پاکستان ٹینس فیڈریشن کی کوششوں کو سراہنا چاہیئے، امید ہے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے لیے حکومت فنڈز جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں

ڈیوس کپ میچز پر بھارتی اپیل مسترد، آئی ٹی ایف نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیدیا

بھارت نے پاکستان میں ڈیوس کپ کےانعقاد کیخلاف اپیل کردی

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

india

lahore

tennis

pakistan tennis federation

davis cup

aisam ul haq

Salim Saif