Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

سندھ میں اداکار بچوں کے لیے دو نئے قوانین متعارف

خلاف ورزی پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس کارروائی کرے گی۔
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 10:50pm

وزارت ثقافت سندھ نے چلڈرن ڈرامہ انڈسٹری آرڈیننس اور سندھ ایکٹر رائلٹی آرڈیننس کے نام سے دو نئے قوانین تیار کیے ہیں۔

گزشتہ دنوں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر ثقافت جنیدعلی شاہ نے بتایا تھا کہ رواں برس سال 2023 کے اختتام سے قبل ہم سندھ کے فنکاروں کے لیے دو قوانین بنانے جارہے ہیں ۔

تاہم آج نگراں صوبائی وزیر ثقافت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں قوانین تیار کرلیے گئے ہیں جس میں چلڈرن ڈرامہ انڈسٹری آرڈیننس کے تحت بچوں کے ورکنگ آور طے کیے جائیں گے۔

قانون کے مسودہ کے مطابق ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے بچوں کو اسکول کے اوقات میں کام پر نہیں بلایا جائے گا۔

قانون کے مطابق بچوں کو رات دیر تک ریکارڈنگز کیلئے نہیں روکا جائے گا۔

وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ بچوں کو اسکول کے اوقات اور رات دیر تک شوٹ پر بلانے پر کارروائی ہوگی۔انڈسٹری میں کام کرنے والے بچوں کی تعلیم میں خلل نہیں آئے گا، خواہش ہے آرٹسٹ بچے اپنا کام اور تعلیم ساتھ ساتھ جاری رکھیں۔

جنید علی شاہ نے کہا کہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس کارروائی کرے گی۔

وزیر ثقافت نے سندھ ایکٹر رائلٹی ایکٹ کے حوالے سے کہا کہ آرڈیننس کے تحت فنکاروں کو تحفظ ملے گا جبکہ پروڈکشن کمپنی اور فنکاروں کے درمیان معاہدے سے متعلق شکایت حل کرنے کیلیے کمیٹی قائم کی جائیگی۔

سندھ ایکٹر رائلٹی آرڈیننس کے مطابق فلم اور ڈرامہ کے سوشل میڈیا اور دیگر منافع میں سے فنکاروں کو رائلٹی دی جائے گی۔

جنید علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزارت ثقافت میں رجسٹر ڈ فنکار رائلٹی سے متعلق کمیٹی سے رجوع کرسکتے ہیں۔

پاکستان

Junaid ali shah

Child Actor

New Laws

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div