Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

نیا سال پاکستان کیلئے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم ہے، پاک فوج

پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، آرمی چیف
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 12:08am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نیا سال پاکستان کیلئے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

سال نو کے حوالے آرمی چیف جنرعاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔

’عوام کو نئے سال کی مبارک‘

آئی ایس پی آر کے مطابق 2023 کا ایک مشکل لیکن اہم سال ختم ہو گیا، مسلح افواج کی طرف سے باوقار اور قابل فخر عوام کو نئے سال کی مبارک بعد پیش کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ نیا سال پاکستان کے لئے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، پاکستان کی سرزمین بے پناہ قدرتی نعمتوں اور مواقع کی حامل ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ بلاشبہ قوم ہمارے آباو اجداد کے خوابوں کے مطابق سرخرو ہوگی، آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ہم فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، توقع ہے کہ نیا سال فلسطینی اور کشمیریوں کے مسائل میں کمی کا سبب بنے گا۔

ISPR

Army Chief General Asim Munir

Pakistam Army

NEWS YEAR 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div