Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ن لیگ کا بلوچستان کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلی کے 42 حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2024 10:33pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا، قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلی کے 42 حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر 58 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چئیرمین الیکشن سیل مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر امیدواروں کے لیے پارٹی ٹکٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدواروں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 سے نوابزادہ طور گل جوگیزئی، این اے 252 سردار یعقوب ناصر، این اے 253 سردار دوستین ڈومکی، این اے 254 عبدالغفور، این اے 255 سے میر خان محمد جمالی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

این اے 256 عبدالخالق اور این اے 257 جام کمال کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ جام کمال مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 صوبائی نشستوں پی بی21 اور 22 پر بھی امیدوار ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 اسلم بلیدی، این اے 259 یعقوب بزنجو، این اے 260 سردار فتح حسنی، این اے 261 عطااللہ لانگو، این 262 نواب سلمان خلجی اور این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ نون لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 264 سے حاجی ارض محمد باریچ، این اے 265 سعید اللہ ترین اور این اے 266 سے حاجی عبدالمنان درانی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کے لئے بلاول بھٹو کے نام کی توثیق کردی

عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اسمبلی کے لیے 42 امیدواروں کا اعلان بھی کیا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

بلوچستان

Election 2024

Election Jan 3 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div