Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

کمر درد کو ’پین کِلر‘ کے بجائے ان تجاویز سے دور کریں

اکثربڑھتی عمر میں ہڈیوں کا کمزور ہونا کمر درد کی وجہ ہوتی ہے، ماہرین
شائع 04 جنوری 2024 02:31pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کمرکا درد سب کا اب مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے اور اب ہر کوئی ہی کمر کے درد کی شکایات کر رہا ہوتا ہے۔

پیٹھ کے عضلات کی کمزوری سمیت کمر درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اکثربڑھتی عمر میں ہڈیوں کا کمزور ہونا کمر درد کی وجہ ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ بھاری وزن اٹھاتے ہیں اور عجیب پوزیشن سے اٹھتے بیٹھتے ہیں، ان میں کمر درد کی شکایات زیادہ ہوہتی ہیں۔

لہسن کا استعمال

وہ افراد جن کو کمر کے درد کی زیادہ شکایات رہتی ہیں وہ روزانہ صبح خالی پیٹ لہسن کے دو سے تین جوے لازمی کھائیں۔

یہ افراد لہسن سے بنے تیل کی مدد سے اپنی پیٹھ کی مالش سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

باقاعدگی سے ورزش کریں

کمر درد کو دور کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے بیٹھنے کے انداز کو درست کیا جائے۔ روزانہ کی بنیاد پر اسٹریچنگ کی مشقیں بھی کمر درد کے لئے بہترین کام کرسکتی ہیں۔

دودھ، ہلدی اور شہد

دودھ میں ہلدی اور شہد ملا کرروزانہ کی بنیاد پر پینا کمر درد سے نجات کیلئے ایک بہترین آپشن ہے۔ یہ مشروب جسم اور جوڑوں کے دیگر درد کا بھی علاج کرسکتا ہے۔

صحت

lifestyle

Garlic

home remedies

tips

Back Pain

Body Posture

Backache

turmeric and honey