Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

نر اور مادہ کی مشترکہ صفات والا کمیاب پرندہ دریافت ہوگیا

کولمبیا کے جنگلوں میں پائے جانے والے "ہنی کریپر" کا دایاں حصہ نیلا اور بایاں سبز ہوتا ہے
شائع 05 جنوری 2024 01:24pm

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک ایسے پرندے کا سراغ ملا ہے جو بیک وقت نر بھی ہے اور مادہ بھی۔

اس پرندے ”ہنی کریپر“ کا سراغ پرندوں کے معروف ماہر جان موریلو نے سرکاری سرپرستی میں قائم ایک محفوظ علاقے میں تحقیق کے دوران لگایا۔

جان موریلو کی توجہ اس خصوصیت نے کھینچی کہ پرندے کا بایاں حصہ سبز اور دایاں حصہ نیلا تھا۔ اس نسل کے پرندوں میں نر نیلے رنگ کا ہوتا ہے جبجکہ مادہ سبز رنگ کی ہوتی ہے۔

نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو کے پروفیسر اور سائنسدان ہیمش سپینسر نے بتایا کہ پرندوں کے بارے میں تحقیق کرنے والے بیشتر ماہرین کی حسرت ہی رہی ہے کہ کبھی ایسا پرندہ دیکھیں جو نر اور مادہ دونوں خصوصیات کا حامل ہو۔ ہنی کریپر کی دریافت سو سال میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

Columbia

RARE BIRD

MALE AND FEMALE

100 YEARS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div