Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ فائرنگ کا تبادلہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ

چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکار زخمی
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2024 12:06pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مغل کوٹ کے علاقہ دومند میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دومند چیک پوسٹ پر ہوئے حملے کے دوران تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

شمالی وزیرستان میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 بچے جاں بحق

پولیس کی جوابی فائرنگ اور منہ توڑ جواب کے بعد دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت عالم اور احسان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دفعہ 144 نافذ

حملے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں اسلحہ کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سمیت پانچ یا زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔

پابندی کا اطلاق 6 جنوری سے 14 جنوری تک ہوگا۔

DI Khan

Attack on Police Check Post

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div