Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پرویز خٹک بھائی کا نہ بن سکا کسی اور کا کیا بھلا چاہے گا، لیاقت خٹک برہم

پرویز خٹک بتائیں اقتدار حاصل کرنے کے لئے کتنی پارٹیاں بدلیں، لیاقت خٹک
شائع 08 جنوری 2024 10:50pm
پرویز خٹک اور لیاقت خٹک۔ فوٹو:فائل
پرویز خٹک اور لیاقت خٹک۔ فوٹو:فائل

پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک بتائیں اقتدار حاصل کرنے کے لئے کتنی پارٹیاں بدلیں، وہ اپنے بھائی کا نہ بن سکا کسی اور کا کیا بھلا چاہے گا۔

نوشہرہ مانکی شریف میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے 89 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار لیاقت خٹک نے اپنے بھائی پرویز خان خٹک کی سیاست کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔

لیاقت خان خٹک کا کہنا تھا کہ سب کو برا کہنے والے میرے بھائی پرویز خٹک کے دعوؤں سے تو ایسا معلوم ہورہا ہے کہ وہ کل یہ بھی دعویٰ کرے گا کہ پاکستان قائد اعظم نے نہیں میں نے بنایا ہے۔

لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کو انتخابات کے دنوں میں اپنا حجرہ یاد آجاتا ہے، مانکی شریف کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ اس کا حجرہ پہلے کبھی کھلا دیکھا ہے۔

لیاقت خٹک کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پارٹیاں بدلنے کا طعنہ دینے والا میرا سگا بھائی پرویز خٹک بتائے تم نے اقتدار کے لئے کتنی پارٹیاں بدلیں، مجھے تو پارٹیاں بدلنے پر تم نے مجبور کیا، پرویز خٹک اپنے بھائی کا اپنا نہ بن سکا وہ کسی اور کیا بھلا چاہے گا۔

واضح رہے کہ لیاقت خٹک سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ سے پی کے 89 کے حلقہ سے امیدوار ہیں۔

Pervez Khattak

PTIP

Election 2024

Election Jan 8 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div