ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو گلوبل ویکسین الائنس ”گاوی“ کی سربراہی مل گئی

18 مارچ کو چارج لیں گی، تنظیم کے لیے عطیات جمع کرانا بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا
شائع 12 جنوری 2024 10:22am

پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کو گلوبل الائنس فار ویکسی نیشن اینڈ امیونائزیشن (GAVI) کی سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اس منصب کا چارج 18 مارچ 2024 کو سنبھالیں گی۔

”گاوی“ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ پروفیسر ہوزے مینیوئل بیروزو نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاوامی سطح پر قیادت کے تیس سالہ تجربے کی مدد سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے صحتِ عامہ کے مساوی حق کی علم بردار کی حیثیت سے غیر معمولی شناخت اور شہرت یقینی بنائی ہے۔

پروفیسر ہوزے کے الفاظ میں پیچیدہ چیلنجز درپیش ہوں تو ڈاکٹر ثانیہ نشتر خود کو ندرتِ فکر کی حامل اور عمل پسند شخصیت ثابت کرتی رہی ہیں۔

”گاوی“ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہے جو دنیا بھر کے نصف سے زائد بچوں کو خطرناک بیماریوں کے بچائو کی ویکسی نیشن یقینی بناتی ہے۔ یہ تنظیم ویکسین کے اخراجات ادا کرنے میں بھی ہاتھ بٹاتی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو تنظیم کے لیے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک بڑا ایونٹ جون میں ہوگا جس کی مشترکہ میزبانی فرانس اور افریقا سی ڈی سی کر رہے ہیں۔

DR SANIA NASHTAR

GLOBAL ALLIANCE FOR VACCINATION AND IMMUNIZATION

CEO GAVI