’میرے گھر سے 2 موبائل غائب ہیں‘ بیرسٹر گوہر نے ایک کی لوکیشن بتا دی
موجودہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کوشش تھی ہمارا انتخابی نشان کامن ہوتا تا کہ ووٹرکنفیوزنہ ہوں، امیدوارآزاد ہیں تو ہارس ٹریڈنگ کےخدشات ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے اپنے گھر سے 2 موبائل فون غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے لوکیشن بھی بتادی۔
بیرسٹرگوہرنے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک درخواست کے پروسس کیلئےآئے تھے۔ بلے کا اتخابی نشان واپس لیےجانے پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ مخلص پارٹی امیدوار میدان میں ہیں،امیدہےوہ کرپشن نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کےباوجود ہمیں عدلیہ پراعتماد ہے۔ عمران خان کے کاغذات غیرآئینی اورغیرقانونی طور پرمسترد کیے گئے۔
بیرسٹرگوہر کے مطابق ہم پارلیمنٹ میں بھی جا کر امیدوار پارٹی کا حصہ رہیں گے، کاغذات نامزدگی پر پارٹی کا نام لکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی امیدواروں کی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے اور کل تک ان کے انتخابی نشان بھی اپ ڈیٹ کر دیں گے۔ امیدواروں کے لیے انتخابی مہم بھی چلائیں گے اور یہ عوام پر چھوڑیں گے کہ وہ جسے چاہیں ووٹ دیں۔
موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ پولیس چھاپے کے دوران میرےگھرسے سرسری کاغذات اٹھائے گئے، میرے گھر جب کچھ لوگ آئے تھے تو تب سے2 موبائل غائب ہیں۔ مجھےبتایا گیا ہے موبائل اس وقت کسی کی تحویل میں نہیں۔
بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کے حوالے سے پولیس کی وضاحت
بیرسٹر گوہرکے مطابق لوکیشن چیک کروائی ہے،ایک موبائل کی لوکیشن ای الیون کی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کی واپسی کیخلاف دائراپیل کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر یہ کہتے ہوئے عدالت سے روانہ ہوگئے تھے کہ ان کے گھر پر 4 ڈالے آئے ہیں، مجھے جانا ہوگا۔
Comments are closed on this story.