Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

کیا آپ کارن فلور کو چہرے پر لگانے کے فوائد جانتی ہیں؟

کارن فلور آپ کو بیسن کے فوائد بُھلا دے گا
شائع 19 جنوری 2024 04:15pm
تصویر: ہیلتھ شاٹس
تصویر: ہیلتھ شاٹس

کچن میں چیزوں کو کُرکُرا کرنے یا سوپ کو گاڑھا کرنے کیلئے استعمال ہونے والا کارن فلور چہرے کی جلد کیلئے بھی کرشماتی خصوصیات رکھتا ہے۔

بیسن کے علاوہ کارن فلور بھی جلد کو کئی فوائد دے سکتا ہے۔ یہ جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات میں بھی بنیادی جزو کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔

کارن فلور چہرے کی جلد کو یہ فوائد فراہم کرتا ہے۔

جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاتا ہے

کارن فلور جلد کیلئے ایک مناسب ایکسفولینٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جو مردہ خلیات اور گندگیوں کو دور کرتا ہے۔

یہ مساموں کو بند کرنے اور بریک آؤٹ کو روکنے کے لئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اضافی تیل کو دور کرتا ہے

کارن فلورجلد پر موجود اضافی تیل کو جذب کرتا ہے۔ یہ چمک کو کنٹرول کرنے، مساموں کی ظاہری شکل کو کم سے کم کرنے اور بریک آؤٹ کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔

جلن اور سوزش کو کم کرتا ہے

کارن فلور کی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات جلد کو پہنچنے والی جلن کو پرسکون کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

کارن فلور سے بنے فیشل ماسک:

خواتین کارن فلور کو ذیل میں موجود چیزوں کے ساتھ آسان اور بہترین فیشل ماسک تیارکرتے ہوئے استفادہ حاصل کرسکتی ہیں۔

شہد اور کارن فلور

لیموں کے قطروں کو ایک کھانے کا چمچ شہد اور کارن فلور کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔ 10 منٹ اسے چہرے پر لگائیں اور ٹھندے پانی سے دھولیں۔

شہد اینٹی بیکٹیریل اور ہائیڈریٹنگ خصوصیات رکھتا ہے جبکہ لیموں کا رس مساموں کو روشن اور مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔

دہی اور کارن فلور

دو کھانے کے چمچ دہی کو ایک کھانے کا چمچ کارن فلور کے ساتھ ملائیں اور 10 منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں۔ خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ تیل کی پیداوار کو متوازن کرتا ہے جو اسے مہاسوں سے متاثرہ جلد کے لئے بہت اچھا بناتا ہے۔

کھیرا اور کارن فلور

آدھا کھیرا ایک کھانے کا چمچ کارن فلور کے ساتھ اچھی طرح بلینڈ کریں اور 15 منٹ چہرے پر لگانے کے بعد دھولیں۔

کھیرا چونکہ ایک ہائیڈریٹنگ سبزی ہے تو یہ جلد کو تازگی بخشتی ہے۔

Women

lifestyle

Honey

Beauty Tips

skincare

beauty

cucumber

yogurt

care

healthy skin

beauty care

Skin

Cornflour

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div