Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

پارٹی سے نکالے جانے پر سردار مہتاب عباسی کا رد عمل سامنے آگیا

جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2024 09:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سردار مہتاب احمد عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔ سابق وزیراعلی سردار مہتاب احمد خان نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی سے نکالنے پر سردار مہتاب کا کہنا ہے کہ اصولوں کی خاطر کبھی انجام کی پرواہ نہیں کی۔

صدر ن لیگ شہباز شریف کی جانب سے پارٹی سے نکالے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے مہتاب خان نے کہا کہ پہلے سے ہی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں، ن لیگ کے ٹکٹ کا درخواست دہندہ نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ سمجھوتوں کی سیاست کا وقت نہیں رہا، اصولوں کی خاطر کبھی انجام کی پرواہ نہیں کی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن نے سینئر رہنماء سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔

سردار مہتاب عباسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالا گیا۔ جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ ہوا تھا، مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سابق وزیراعلی سردار مہتاب احمد خان نے این اے 17 میں اپنے 35 سال کے حریف سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔

سردار مہتاب احمد خان این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ایبٹ آباد کے صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔

سردار مہتاب احمد خان حلقہ این اے 16 سے سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی جو پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہیں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

pti

PMLN

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div