Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ سندھ نے اہم معاہدے کی جانب توجہ مبذول کرانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

معاہدے کی خلاف ورزی اعلیٰ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل منصوبے کیلئے اچھی نہیں، خط
شائع 21 جنوری 2024 11:00am

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سکھر حیدرآباد موٹر وے معاہدے کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لئے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام مراسلہ ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مضبوط سڑکوں کا جال تجارت، رابطے، ترقی و خوشحالی کی کلید ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے خط میں لکھا کہ پشاور سے کراچی موٹرویز کا نیٹ ورک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، موٹروے کراچی اور گوادر بندرگاہوں کیلئے تجارتی راہداری کا ذریعہ ہے۔

جسٹس (ر) باقر مقبول صدیقی نے لکھا کہ ایم 6 موٹروے چین، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو ملاتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ پشاور کراچی موٹر وے منصوبے کے تمام اہم سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں، تاہم، سب سے اہم حصہ حیدرآباد سکھر لنک ابھی تک نامکمل ہے، ایم6 سائٹ پر عملدرآمد اور پیشرفت نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی اعلیٰ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل منصوبے کیلئے اچھی نہیں ہے، چاہتا ہوں وفاق حکام کو ایم 6 کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ہدایت جاری کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لکھا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے ذاتی دلچسپی لے کر منصوبے کی تکمیل کروائیں، عوام کو محفوظ اور مؤثر کوریڈور منصوبے فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

Letter to PM

Caretaker CM Sindh

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

M 6 Motoway

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div