Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

الیکشن کے لیے کس سائز کے بینر کی اجازت ہے؟

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے لیے ہدایات جاری کردیں
شائع 22 جنوری 2024 12:46pm

انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کو مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، جن کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ہدایت نامے کے مطابق پوسٹرزکی لمبائی 18 انچ اورچوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں، جبکہ بینر 3 فٹ لمبا اور 9 فٹ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہیے۔

اسی طرح پورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ہراشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اورپتا لکھنا لازم ہے جبکہ قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیر قانونی ہے۔

اسی طرح ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اورپینافلیکس پر مکمل پابندی ہوگی۔

ہدایت نامہ کے مطابق انتخابی مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیرقانونی ہوگا، جبکہ خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Election Jan 22 2024

Directions