Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

’جمہوریت کا حسن‘: ایک ہی خاندان کے 3 امیدوار ایک دوسرے کے مقابل

'ہم ہیں تو رشتہ دار لیکن نظریہ مختلف ہے'
شائع 24 جنوری 2024 09:40am
3 candidates from the same family contested the election - Aaj News

انتخابی دنگل 2024 میں ایک ہی خاندان کے تین امیدوار اپنا اپنا نظریہ لئے سب ووٹرز کو رام کرنے میں مصروف ہیں۔

دو کزنز خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 82 سے مدمقابل ہیں، جبکہ ان کا بھانجا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 سے امیدوار ہے۔

قومی اسمبلی کے امیدوار حسین احمد مدنی جبکہ صوبائی اسمبلی سے ملک ندیم اور ملک طارق مدمقابل ہوں گے۔

نگراں وفاقی کابینہ نے انتخابات کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

تینوں امیدوار اپنی جیت کے لیے پرعزم ہیں اور کہتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ ہم ہیں تو رشتہ دار لیکن نظریہ مختلف ہے۔

پشاور کی معروف ملک فیملی کے تین سپوت الیکشن 2024 میں قسمت آزمائی کررہے ہیں، اور ہر ایک اپنے منشور کے ساتھ عوام کو رام کرنے کی کوشش میں مصروف دکھائی دے رہا ہے۔

جیت کا تاج کس کے سر سجے گا یہ فیصلہ آٹھ فروری کو سامنے آئے گا۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 24 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div